ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سرکاری اسپتال کے میڈیکل عملہ نے اے سی کو دیا میمورنڈم

بھٹکل سرکاری اسپتال کے میڈیکل عملہ نے اے سی کو دیا میمورنڈم

Wed, 29 Mar 2023 17:20:45    S.O. News Service

بھٹکل :29؍ مارچ (ایس اؤ نیوز )  سرکاری خدمات پر مامور میڈیکل آفسران ، ڈاکٹرس اور اسپتال کے عملےپر حملہ کی کوشش کرتے ہوئے جان سےمارنےکی دھمکی دینے والےملزم کو گرفتارکرکے مناسب قانونی کارروائی کا مطالبہ لےکر سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر اور عملے نے ریلی کی شکل میں اے سی دفتر پہنچتے ہوئے اے سی کو میمورنڈم پیش کیا۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ 26مارچ بروز اتوار کی صبح ایک شخص نے اسپتال پہنچ کر آئی سی یو میں خدمات انجام دینےوالے میڈیکل آفسرس اور عملے کو فرائض کی انجام دہی میں خلل ڈالا ہے،جب میڈیکل آفیسر نے اس سے وضاحت چاہی تو انہیں بھی گالی گلوچ دیتےہوئے جان سےمارنےکی دھمکی دی ہے۔ ایک فرد کی اچانک اس طرح کی کارستانی سے اسپتال میں ڈرکاماحول پیدا ہوگیا ہے ڈاکٹروں اور عملے کو اپنی خدمات انجام دینا ممکن نہیں ہوپارہاہے۔ جس نے یہ کارستانی انجام دی ہے۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس شخص کو فوری گرفتارکرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

میمورنڈم وصول کرنے کے بعد اے سی ممتا دیو ی نےکہاکہ ملزم کے خلاف پولس تھانے میں کیس درج کیا جاچکا ہے، اس کے خلاف مناسب  قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ اسپتال کے ڈاکٹر اور عملے کو کوئی خوف کھانےکی ضرورت نہیں ہے ، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر ستیش، ڈاکٹر لکشمیش نائک، ڈاکٹرجناردھن موگیر، ڈاکٹر امیش، ڈاکٹر سرکشھیت،ڈاکٹر کملانایک، ڈاکٹر وینا، ڈاکٹر پریا، ڈاکٹر ثنا، ڈاکٹر شمس نور، گنپتی بھٹ سمیت اسپتال کا عملہ اور آشاکارکنان موجود تھیں۔


Share: